29 مارچ 2015 - 16:31
پشاور، فائرنگ سے لیفٹننٹ کرنل طاہر عظیم ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے مرکز پشاور میں دہشت گردی کے ایک واقعے پاکستانی فوج کا ایک اعلی افسر ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میڈیا کے مطابق پشاور کےعلاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کی مبینہ فائرنگ سے لیفٹننٹ کرنل طاہر عظیم ہلاک ہوگئے ۔  بتایا جاتا ہے کہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے  پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسر لیفٹننٹ کرنل طاہر عظیم کو اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب وہ اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں سے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر انہیں فوری طور پر ایک قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
 بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جب کہ جائے وقوعہ پر بھی کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

.......

/169